المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1084
وَبِهِ : عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : إِنَّ الْخَيْلَ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا ، وَالْمُنْفِقُ عَلَيْهَا كَالْبَاسِطِ يَدَهُ بِالصَّدَقَةِ ، وَأَبْوَالُهَا وَأَرْوَاثُهَا لِأَهْلِهَا عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مِسْكِ الْجَنَّةِ . I " لَا يُرْوَى هَذَانِ الْحَدِيثَانِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لیے خیر و برکت وابستہ کر دی گئی ہے، ان کے مالکان کی ان (کی دیکھ بھال) پر مدد کی جاتی ہے، اور ان پر خرچ کرنے والا اپنا ہاتھ صدقے کے لیے پھیلانے والے کی طرح ہے، اور ان کا پیشاب اور لید قیامت کے دن اللہ کے نزدیک ان کے مالکان کے لیے جنت کی کستوری (کی مانند خوشبودار) ہوں گے۔“
یہ دونوں حدیثیں صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہیں، سعید بن سنان رحمہ اللہ ان کی روایت میں منفرد ہیں۔