❮
❯
حدیث نمبر: 107
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبَّادَانِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ لَهِيعَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَسَأَلَهُ عَنِ السَّاعَةِ . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ قَالَ : حُبُّ اللهِ وَرَسُولِهِ قَالَ : I " فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ .
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ . تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو صَخْرٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے قیامت کے متعلق دریافت کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول کی محبت۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پس تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“
یہ حدیث سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور ابوصخر رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 107
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 3282»