المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا زُهَيْرٌ قَالَ : نَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ . عَنْ أَنَسٍ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- نَصْرُخُ بِالْحَجِّ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ ، أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنْ نَجْعَلَهَا عُمْرَةً ، وَقَالَ : إِنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً ، وَلَكِنِّي سُقْتُ الْهَدْيَ ، وَقَرَنْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَالْأَعْمَشُ . تَفَرَّدَ بِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ : عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ I " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے جبکہ ہم پکار پکار کر حج کا تلبیہ کہہ رہے تھے، پھر جب ہم مکہ پہنچے تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اسے عمرہ قرار دے لیں، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اگر میں اپنے معاملے میں اس بات کو پہلے جان لیتا جسے میں نے بعد میں جانا، تو میں اسے ضرور عمرہ بنا دیتا، لیکن میں قربانی کے جانور ساتھ لایا ہوں اور میں نے حج اور عمرہ کو یکجا کر لیا ہے۔““
اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف زہیر بن معاویہ رحمہ اللہ اور اعمش رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اعمش رحمہ اللہ سے اس کی روایت میں عمار بن رزیق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔