المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ الْحَجَبِيُّ عَنْ جَدَّتِهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَتْ : إِنَّهُ وُلِدَ لِي غُلَامٌ ، فَسَمَّيْتُهُ مُحَمَّدًا ، وَكَنَّيْتُهُ أَبَا الْقَاسِمِ ، فَذُكِرَ لِي أَنَّكَ سَتَكْرَهُ ذَلِكَ . فَقَالَ : مَا الَّذِي أَحَلَّ اسْمِي وَحَرَّمَ كُنْيَتِي ، وَمَا الَّذِي حَرَّمَ كُنْيَتِي وَأَحَلَّ اسْمِي ؟ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفِيَّةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک خاتون رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا ہے، میں نے اس کا نام محمد اور اس کی کنیت ابوالقاسم رکھی ہے، پھر مجھ سے ذکر کیا گیا کہ آپ ﷺ اسے ناپسند فرمائیں گے۔ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ کیا بات ہے جس نے میرا نام تو حلال کیا اور میری کنیت حرام ٹھہرائی؟ اور وہ کیا بات ہے جس نے میری کنیت حرام کی اور میرا نام حلال ٹھہرایا؟““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفیہ رحمہا اللہ سے صرف محمد بن عمران رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“