المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1045
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ عَنْ أَبِي قَزَعَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ .
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : أُتِيَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِتَمْرٍ ، فَقَالَ : مَا هَذَا مِنْ تَمْرِنَا فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، بِعْتُ تَمْرَنَا صَاعَيْنِ بِصَاعٍ مِنْ هَذَا التَّمْرِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " ذَلِكَ الرِّبَا ارْدُدُوهُ ، ثُمَّ بِيعُوا مِنْ تَمْرِنَا ، وَاشْتَرُوا لَنَا مِنْ هَذَا .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کھجوریں لائی گئیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ہماری کھجوروں میں سے نہیں ہیں۔“ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اپنی کھجوروں کے دو صاع ان کھجوروں کے ایک صاع کے بدلے فروخت کر دیے ہیں،“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تو سود ہے، اسے واپس کر دو، پھر ہماری کھجوریں فروخت کرو اور ہمارے لیے یہ کھجوریں خرید لو۔“