المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ . عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- خَرَجَ لَيْلَةً فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَصَلَّى فِي الْمَسْجِدِ ، فَصَلَّى رِجَالٌ وَرَاءَهُ بِصَلَاتِهِ ، وَأَصْبَحَ النَّاسُ ، فَتَحَدَّثُوا بِذَلِكَ ، حَتَّى إِذَا كَانَ اللَّيْلَةُ الثَّانِيَةُ خَرَجَ فَصَلَّى فِي الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الثَّالِثَةُ لَمْ يَخْرُجْ ، فَصَاحَ النَّاسُ ، وَقَرَعُوا بَابَهُ ، فَلَمْ يَخْرُجْ ، فَلَمَّا أَصْبَحَ ، قَالَ : إِنَّهُ لَمْ يَخْفَ عَلَيَّ مَكَانُكُمْ ، وَلَكِنِّي خَشِيتُ أَنْ يُفْرَضَ عَلَيْكُمْ ، فَلَا تَقُومُوا بِهِ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ رمضان کے مہینے میں ایک رات (گھر سے) باہر تشریف لائے اور مسجد میں نماز پڑھی، تو چند لوگوں نے آپ ﷺ کے پیچھے آپ ﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ جب صبح ہوئی تو لوگوں نے اس کا تذکرہ کیا، یہاں تک کہ جب دوسری رات آئی تو آپ ﷺ پھر تشریف لائے اور مسجد میں نماز پڑھی۔ پھر جب تیسری رات آئی تو آپ ﷺ باہر تشریف نہ لائے، چنانچہ لوگوں نے شور مچایا اور آپ ﷺ کا دروازہ کھٹکھٹایا، مگر آپ ﷺ باہر نہ نکلے۔ جب صبح ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا (وہاں) موجود ہونا مجھ پر مخفی نہ تھا، لیکن مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ تم پر فرض نہ کر دی جائے، لہٰذا تم اس (قیام) کو (باجماعت) ادا نہ کرو۔“