المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا غَسَّانُ بْنُ عَوْفٍ الْمَازِنِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ .
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةً لَنَا ، فَأَتَى عَلَى غَدِيرٍ ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَزَلْنَا ، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا بِلَالُ ، قُمْ فَأَذِّنْ فَانْطَلَقَ بِلَالٌ فَهَرَاقَ الْمَاءَ ، ثُمَّ أَتَى الْغَدِيرَ ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ، وَأَهْوَى إِلَى خُفَّيْهِ ، وَكَانَ عَلَيْهِ خُفَّانِ أَسْوَدَانِ ، وَذَلِكَ بِعَيْنَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَنَادَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " يَا بِلَالُ ، امْسَحْ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ اپنے ایک غزوے میں شریک تھے کہ آپ ﷺ ایک تالاب پر پہنچے، وہاں رسول اللہ ﷺ نے پڑاؤ کیا اور ہم نے بھی پڑاؤ ڈال دیا، اور نماز کا وقت ہو گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے بلال! کھڑے ہو کر اذان دو۔“ چنانچہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ گئے اور قضائے حاجت کی، پھر تالاب پر آئے، اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے اور اپنے موزوں کی طرف جھکے، انہوں نے سیاہ رنگ کے دو موزے پہن رکھے تھے اور یہ سب رسول اللہ ﷺ کی نظروں کے سامنے ہو رہا تھا۔ پس رسول اللہ ﷺ نے انہیں آواز دے کر فرمایا: ”اے بلال! موزوں اور عمامے پر مسح کر لو۔““