المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1026
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا ثَوْبَانُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عُرْوَةَ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا إِذَا اسْتَفْتَحْنَا الصَّلَاةَ أَنْ نَقُولَ : سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ ، وَتَعَالَى جَدُّكَ ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ . وَكَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَفْعَلُ ذَلِكَ . وَكَانَ عُمَرُ يُعَلِّمُنَا وَيَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ہمیں نماز شروع کرتے وقت یہ پڑھنا سکھاتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ ، وَتَعَالَى جَدُّكَ ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ» ”اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیری عظمت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔“
اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہمیں (یہ کلمات) سکھاتے تھے اور فرماتے تھے: ”رسول اللہ ﷺ بھی اسے پڑھا کرتے تھے۔““