المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1018
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ عَنْ نَافِعٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ : لَوْ تَرَكْنَا هَذَا الْبَابَ لِلنِّسَاءِ .
قَالَ نَافِعٌ : فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ ابْنُ عُمَرَ حَتَّى مَاتَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( أبو معمر عبد الله بن عمرو )ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے متعلق فرمایا: ”کاش کہ ہم یہ دروازہ عورتوں کے لیے چھوڑ دیتے۔“
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”چنانچہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی وفات تک کبھی اس دروازے سے داخل نہیں ہوئے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ غالباً درست «أبو معمر عبد الله بن عمرو» ہے۔