المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ قَالَ : نَا مُوسَى قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَى الصَّفَّارُ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ أَوْ سُئِلَ : أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ فَقَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : I " الْمَاءُ ، فَقُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : I " الْمَاءُ ، أَلَا تَرَى أَهْلَ النَّارِ إِذَا اسْتَغَاثُوا بِأَهْلِ الْجَنَّةِ ، قَالُوا : أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ .
ابوموسیٰ الصفار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا (یا ان سے پوچھا گیا) کہ: ”کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا گیا تھا کہ کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی۔“
پھر میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی ﷺ! کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی۔ کیا تم نے اہل دوزخ کو نہیں دیکھا کہ جب وہ اہل جنت سے فریاد کریں گے تو کہیں گے: ﴿أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ﴾ ”ہم پر کچھ پانی انڈیل دو یا اس رزق میں سے کچھ دے دو جو اللہ نے تمہیں عطا کیا ہے“۔“