❮
❯
حدیث نمبر: 1003
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَكْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ قَالَ : حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَانَ إِذَا لَمْ يَلْقَ الْعَدُوَّ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ ، أَخَّرَ حَتَّى تَهُبَّ الرِّيَاحُ ، وَيَكُونَ عِنْدَ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ ، وَكَانَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ بِكَ أَصُولُ ، وَبِكَ أَحُولُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( عثمان بن سعد ) كما في المعجم الكبير ومجمع البحرين ، وأشار إلى ذلك محقق المطبوع . والله أعلم
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا دستور تھا کہ جب آپ ﷺ دن کے ابتدائی حصے میں دشمن سے برسرِ پیکار نہ ہوتے تو (جنگ میں) اس وقت تک تاخیر فرماتے جب تک کہ ہوائیں چلنے لگتیں اور نمازوں کے اوقات ہو جاتے، اور آپ ﷺ یہ التجا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ بِكَ أَصُولُ ، وَبِكَ أَحُولُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”اے اللہ! میں تیری ہی مدد سے (دشمن پر) حملہ کرتا ہوں، تیری ہی توفیق سے (دشمن کی چالیں) دفع کرتا ہوں، اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ (بدی سے) پھرنے کی ہمت ہے اور نہ (نیکی کی) کوئی طاقت۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (عثمان بن ربیعہ) درج ہے، لیکن صحیح (عثمان بن سعد) ہے جیسا کہ المعجم الکبیر اور مجمع البحرین میں مذکور ہے، اور کتاب کے محقق نے بھی اس جانب اشارہ کیا ہے۔ واللہ اعلم۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1003
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11980»