وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ( أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ ؟ ) قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ! قَالَ: ( إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَى إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ )
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسا عمل بتاؤں جس کے ذریعے اللہ خطائیں معاف کر دیتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، اللہ کے رسول! ضرور بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ناگواری کے باوجود مکمل طور پر وضو کرنا، مساجد کی طرف زیادہ قدم چل کر جانا اور نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، یہی سرحدی چھاؤنی کی حفاظت ہے۔“ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔
وَفِي حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ: ( فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ ) رَدَّدَ مَرَّتَيْنِ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ ثَلَاثًا.
الشیخ عبدالستار الحماد
مالک بن انس رحمہ اللہ کی روایت میں: «فَذٰلِكُمُ الرِّبَاطُ» ”پس یہی رباط ہے“ کے الفاظ دو مرتبہ ہیں، اسے مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ترمذی رحمہ اللہ کی روایت میں تین مرتبہ ہیں۔