وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْعِلْمُ ثَلَاثَةٌ: آيَةٌ مُحْكَمَةٌ، أَوْ سُنَّةٌ قَائِمَةٌ، أَوْ فَرِيضَةٌ عَادِلَةٌ. وَمَا كَانَ سِوَى ذَلِكَ فَهُوَ فَضْلٌ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ.
الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”علم تین ہیں: آیتِ محکمہ یا سنتِ ثابتہ یا فریضہ عادلہ (ہر وہ فرض جس کی فرضیت پر مسلمانوں کا اجماع ہے) اور جو اس کے سوا ہو وہ فضل ہے۔“ اس حدیث کو ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ أَوْ مَأْمُورٌ أَوْ مُخْتَالٌ "رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
الشیخ عبدالستار الحماد
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”امیر یا جسے وہ اجازت دے وہی خطاب کرنے کا مجاز ہے یا پھر متکبر شخص وعظ کرتا ہے۔“ اس حدیث کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
وَرَوَاهُ الدَّارِمِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَفِي رِوَايَتِهِ: "أَوْ مَرَّاءٌ "بَدَلُ "مُخْتَالٌ "
الشیخ عبدالستار الحماد
امام دارمی رحمہ اللہ نے عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ (رضی اللہ عنہما) کی سند سے روایت بیان کی ہے، اس میں «مُخْتَال» ”متکبر“ کے بجائے «مُرَاء» ”ریاکار“ کا لفظ ہے۔