مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(قِرَاءَةُ سَيِّدِنَا عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سُورَةَ يُوسُفَ فِي صَلَاةِ الفَجْرِ) باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فجر کی نماز میں سورۃ یوسف پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 864
وَعَنِ الْفَرَافِصَةِ بْنِ عَصْرٍ الْحَنَفِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ مَا أَخَذْتُ سُورَةَ ( يُوسُفَ ) إِلَّا مِنْ قِرَاءَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ إِيَّاهَا فِي الصُّبْحِ ، مِنْ كَثْرَةِ مَا كَانَ يُرَدِّدُهَا، رَوَاهُ مَالِكٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
فرافصہ بن عمیر حنفی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں نے سورۂ یوسف عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی قراءت سے یاد کی کہ وہ نمازِ فجر میں کثرت کے ساتھ اس کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ صحیح، اسے امام مالک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔