مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(رَفْعُ اليَدَيْنِ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، رِوَايَةُ البُخَارِي وَمُسْلِم) باب: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا رفع یدین ، بروایت بخاری و مسلم
حدیث نمبر: 795
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَقَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَفِي رِوَايَةٍ: حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ، مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے تو اپنے ہاتھ اٹھاتے حتیٰ کہ وہ انہیں کانوں کے برابر لے آتے، جب رکوع سے سر اٹھاتے اور «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہتے تو بھی اسی طرح کرتے، اور ایک دوسری روایت میں: حتیٰ کہ وہ انہیں کانوں کی لو کے برابر کر لیتے۔ متفق علیہ۔