مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(رَفْعُ اليَدَيْنِ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، رِوَايَةُ البُخَارِي) باب: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا رفع یدین ، بروایت بخاری
حدیث نمبر: 794
وَعَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَرَفَعَ ذَلِكَ ابْنُ عُمَرَ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّالشیخ عبدالستار الحماد
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز شروع کرتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے اور ہاتھ اٹھاتے تھے، جب رکوع کرتے تو ہاتھ اٹھاتے، جب «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہتے تو ہاتھ اٹھاتے اور جب دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوتے تو ہاتھ اٹھاتے تھے۔ جبکہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس حدیث کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرفوع روایت کیا ہے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔