حدیث نمبر: 753
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الْأَرْضِ أَوَّلُ ؟ قَالَ: ( الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ )، قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ أَيْ ؟ قَالَ: ( ثُمَّ الْمَسْجِدُ الْأَقْصَى )، قُلْتُ: كَمْ بَيْنَهُمَا ؟ قَالَ: ( أَرْبَعُونَ عَامًا ) ؟. ثُمَّ الْأَرْضُ لَكَ مَسْجِدٌ، فَحَيْثُمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ فَصَلِّ ). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! روئے زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد تعمیر کی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد حرام۔“ راوی کہتے ہیں، میں نے عرض کیا: پھر کون سی مسجد؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد اقصیٰ۔“ میں نے عرض کیا: ان دونوں کی تعمیر کے درمیان کتنا وقفہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”چالیس سال، پھر ساری زمین تیرے لیے مسجد ہے، جہاں نماز کا وقت ہو جائے نماز پڑھ لو۔“ متفق علیہ۔