مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(مَنْعُ دُخُولِ ٱلْمَسْجِدِ بَعْدَ أَكْلِ ٱلثُّومِ وَٱلْبَصَلِ ٱلنَّيِّ) باب: کچا لہسن اور پیاز کھا کر مسجد میں آنا منع ہے
حدیث نمبر: 736
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ - يَعْنِي الْبَصَلَ وَالثُّومَ - وَقَالَ: ( مَنْ أَكَلَهُمَا فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا )، وَقَالَ: ( إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ آكِلِيهِمَا ; فَأَمِيتُوهَا طَبْخًا )، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو پودوں یعنی پیاز اور لہسن سے منع کیا اور فرمایا: ”جو انہیں کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے“ اور فرمایا: ”اگر تم نے انہیں ضروری کھانا ہے تو پھر پکا کر ان کی بو زائل کر دو۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔