❮
❯
حدیث نمبر: 6192
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَلَغَ صَفِيَّةَ أَنَّ حَفْصَةَ قَالَتْ: بِنْتُ يَهُودِيٍّ فَبَكَتْ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ تَبْكِي، فَقَالَ: "مَا يُبْكِيكِ "؟ فَقَالَتْ: قَالَتْ لِي حَفْصَةُ: إِنِّي ابْنَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِنَّكِ لَابْنَةُ نَبِيٍّ، وَإِنَّ عَمَّكِ لَنَبِيٌّ، وَإِنَّكِ لَتَحْتَ نَبِيٍّ فَفِيمَ تَفْخَرُ عَلَيْكِ  ؟ ". ثُمَّ قَالَ: "اتَّقِي اللَّهَ يَا حَفْصَةُ ! ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ.
الشیخ عبدالستار الحماد

انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو پتا چلا کہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے (انہیں) کہا ہے: ”یہودی کی بیٹی“، تو وہ رونے لگیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس آئے تو وہ رو رہی تھیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم کیوں رو رہی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے کہا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم ایک نبی کی بیٹی ہو، تمہارا چچا بھی نبی اور تم نبی کی اہلیہ بھی ہو، وہ کس بارے میں تم سے فخر کرتی ہیں؟“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”حفصہ! اللہ سے ڈرتی رہو۔“ [اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی والنسائی فی الکبریٰ]

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناقب / حدیث: 6192
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (3894 وقال: حسن صحيح غريب) و النسائي في الکبري (8919)»