مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(عَرْضُ سَيِّدَةِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فِي حَرِيرٍ أَخْضَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی صورت سبز ریشم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھانا
حدیث نمبر: 6191
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ جِبْرَئِيلَ جَاءَ بِصُورَتِهَا فِي خِرْقَةِ حَرِيرٍ خَضْرَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "هَذِهِ زَوْجَتُكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جبریل علیہ السلام سبز ریشمی کپڑے میں میری تصویر لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”یہ دنیا و آخرت میں آپ کی زوجہ محترمہ ہیں۔“ (اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی)