مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(حَضْرَةُ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَوَارِيُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: حضرت زبیر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری ہیں
حدیث نمبر: 6110
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يَأْتِينِي بِخَبَرِ الْقَوْمِ يَوْمَ الْأَحْزَابِ؟» قَالَ الزُّبَيْرُ: أَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيَّاً وحَوَاريَّ الزبيرُ» مُتَّفق عَلَيْهِالشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ احزاب کے روز فرمایا: ’’کون شخص میرے پاس لشکر کی خبر لائے گا؟‘‘ زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں! نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر نبی کا ایک حواری (مخلص معاون) ہوتا ہے اور میرے حواری زبیر رضی اللہ عنہ ہیں۔ ‘‘ متفق علیہ۔