مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(لَا ثَوَابَ عَلَى التَّعْمِيرِ غَيْرِ الضَّرُورِيِّ) باب: غیر ضروری تعمیر پر کوئی ثواب نہیں
حدیث نمبر: 5182
وَعَن خباب عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا أَنْفَقَ مُؤْمِنٌ مِنْ نَفَقَةٍ إِلَّا أُجِرَ فِيهَا إِلَّا نَفَقَتَهُ فِي هَذَا التُّرَابِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَهالشیخ عبدالستار الحماد
خباب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مومن جو بھی خرچ کرتا ہے تو اس پر اسے اجر ملتا ہے لیکن اس نے جو خرچ اس مٹی پر (زائد از ضرورت) کیا اس پر اسے اجر نہیں ملتا۔ ‘‘ صحیح، رواہ الترمذی۔