مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(القَوِيُّ مَنْ يَتَغَلَّبُ عَلَى غَضَبِهِ) باب: مضبوط وہ جو اپنے غصے پر قابو پا لے
حدیث نمبر: 5105
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ، إِنَّمَا الشَّدِيدُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کو پچھاڑنے والا شخص زیادہ طاقتور نہیں، بلکہ طاقتور شخص تو وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔“ متفق علیہ۔