حدیث نمبر: 5104
[ 20 ] بَابُ الْغَضَبِ وَالْكِبْرِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 5104 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْصِنِي. قَالَ: "لَا تَغْضَبْ ". فَرَدَّدَ ذَلِكَ مِرَارًا قَالَ: "لَا تَغْضَبْ ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کی: مجھے وصیت فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”غصہ نہ کیا کر۔“ اس نے کئی بار یہی درخواست کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ہر بار یہی) فرمایا: ”غصہ نہ کیا کر۔“ رواہ البخاری۔