مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(كَمَالُ إِيمَانِ سَيِّدِنَا عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ) باب: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کمال ایمان
حدیث نمبر: 5050
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلًا يَسْرِقُ فَقَالَ لَهُ عِيسَى: سَرَقْتَ ؟ قَالَ: كَلَّا، وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ. فَقَالَ عِيسَى: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبْتُ نَفْسِي ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے ایک آدمی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو عیسیٰ علیہ السلام نے اسے فرمایا: ”تم نے چوری کی ہے؟“ اس نے کہا: «كَلَّا، وَالَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ» ”ہرگز نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں!“ (اس پر) عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: «آمَنْتُ بِاللّٰهِ وَكَذَّبْتُ نَفْسِي» ”میں اللہ پر ایمان لایا، اور میں نے اپنے نفس کی تکذیب کی۔““ رواہ مسلم۔