❮
❯
حدیث نمبر: 5049
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: اعْتَلَّ بَعِيرٌ لِصَفِيَّةَ وَعِنْدَ زَيْنَبَ فَضْلُ ظَهْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْنَبَ: "أَعْطِيهَا بَعِيرًا "فَقَالَتْ: أَنَا أُعْطِي تِلْكَ الْيَهُودِيَّةَ ؟ ! فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهَجَرَهَا ذَا الْحُجَّةِ وَالْمُحَرَّمَ وَبَعْضَ صَفَرٍ  . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَذُكِرَ حَدِيثُ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ: "مَنْ حَمَى مُؤْمِنًا "فِي "بَابِ الشَّفَقَةِ وَالرَّحْمَةِ ".
الشیخ عبدالستار الحماد

عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، صفیہ رضی اللہ عنہا کا اونٹ بیمار ہو گیا جبکہ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس زائد سواری تھی، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے زینب رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اس (صفیہ رضی اللہ عنہا) کو اونٹ دے دو۔“ انہوں نے کہا: میں اس یہودن کو دوں! رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ناراض ہوئے اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ذوالحجہ، محرم اور صفر کے چند ایام تک ان سے صحبت ترک کر دی۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ اور معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”جو شخص کسی مومن کی عزت بچاتا ہے۔“ باب الشفقۃ و الرحمۃ میں گزر چکی ہے۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الآداب / حدیث: 5049
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (4602)
حديث من حمي مؤمنًا تقدم (4986)»