مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(الحَسَدُ يَأْكُلُ الحَسَنَاتِ) باب: حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے
حدیث نمبر: 5040
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ ; فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حسد سے بچو کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔