مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(بَيَانُ ذَيْلِ الثَّوْبِ الطَّوِيلِ إِذَا أَصَابَ الأَرْضَ) باب: طویل دامن جو زمین پر لگے اس کا بیان
حدیث نمبر: 504
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ لَهَا امْرَأَةٌ: إِنِّي امْرَأَةٌ أُطِيلُ ذَيْلِي، وَأَمْشِي فِي الْمَكَانِ الْقَذِرِ. قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يُطَهِّرُهُ مَا بَعْدَهُ "رَوَاهُ مَالِكٌ، وَأَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ وَقَالَا: الْمَرْأَةُ أُمُّ وَلَدٍ لِإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ.الشیخ عبدالستار الحماد
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے انہیں کہا: میں اپنے کپڑے کا دامن لمبا رکھتی ہوں، جبکہ میں ناپاک جگہ سے گزرتی ہوں، انہوں نے بتایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس (ناپاک جگہ) کے بعد ہے وہ اسے پاک کر دے گی۔“ مالک، احمد، ترمذی، ابوداؤد، دارمی۔ امام ابوداؤد اور امام دارمی نے بتایا کہ وہ عورت ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف کی ام ولد تھیں۔ حسن۔