مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(تَشْجِيعُ ٱلْوَالِدَيْنِ لِبَنِيهِمْ عَلَى ٱلْخَيْرِ) باب: والدین کا اولاد کی اچھی ترغیب کرنا
حدیث نمبر: 4976
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَأَنْ يُؤَدِّبَ الرَّجُلُ وَلَدَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِصَاعٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَنَاصِحٌ الرَّاوِي لَيْسَ عِنْدَ أصحابِ الحَدِيث بِالْقَوِيّالشیخ عبدالستار الحماد
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی کا اپنے بچے کی اچھی تربیت کرنا اس کے لیے ایک صاع صدقہ کرنے سے بہتر ہے۔ ‘‘ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، اور ناصح راوی اصحاب الحدیث کے ہاں قوی نہیں۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔