مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(رِضَا الأُمِّ مُقَدَّمٌ عَلَى رِضَا النَّفْسِ) باب: ماں کی پسند اپنی پسند سے پہلے
حدیث نمبر: 4940
وَعَن ابنِ عمَرَ قَالَ: كَانَتْ تَحْتِي امْرَأَةٌ أُحِبُّهَا وَكَانَ عُمَرُ يَكْرَهُهَا. فَقَالَ لِي: طَلِّقْهَا فَأَبَيْتُ. فَأَتَى عُمَرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَلِّقْهَا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میری ایک بیوی تھی جسے میں پسند کرتا تھا، جبکہ عمر رضی اللہ عنہ اسے ناپسند کرتے تھے، انہوں نے مجھے فرمایا: ’’اسے طلاق دے دو، میں نے انکار کر دیا تو عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے یہ واقعہ بیان کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ’’اسے طلاق دے دو۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔