❮
❯
حدیث نمبر: 4939
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ جَاهِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ جَاهِمَةَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَدْتُ أَنْ أَغْزُوَ وَقَدْ جِئْتُ أَسْتَشِيرُكَ، فَقَالَ: هَلْ لَكَ مِنْ أُمٍّ ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَالْزَمْهَا، فَإِنَّ الْجَنَّةَ عِنْدَ رِجْلِهَا ". رَوَاهُ أَحْمَدُ ". وَالنَّسَائِيُّ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الْإِيمَانِ ".
الشیخ عبدالستار الحماد

معاویہ بن جاہمہ سے روایت ہے کہ جاہمہ رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آئے اور انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! میں جہاد میں شریک ہونے کے لیے آپ سے مشورہ کرنا چاہتا ہوں“، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہاری والدہ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں!“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جاؤ! اس کے پاس رہو، کیونکہ جنت اس کے قدموں کے پاس ہے۔“ اس کی سند صحیح ہے، اسے امام احمد، نسائی اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الآداب / حدیث: 4939
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: إِسْنَاده جيد , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (429/3 ح 15623) و النسائي (11/6 ح 3106) و البيھقي في شعب الإيمان (7833)»