مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(ذَمُّ التَّعَصُّبِ لِلْقَوْمِ وَالقَبِيلَةِ بِلَا حَقٍّ) باب: اپنی قوم ، برادری کی بےچا حمایت کی مذمت
حدیث نمبر: 4904
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "مَنْ نَصَرَ قَوْمَهُ عَلَى غَيْرِ الْحَقِّ فَهُوَ كَالْبَعِيرِ الَّذِي رَدَى ، فَهُوَ يُنْزَعُ بِذَنَبِهِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنی قوم کی ناحق حمایت و نصرت کی تو وہ اس اونٹ کی طرح ہے جو کنویں میں گر جائے اور اسے اس کی دم سے پکڑ کر کھینچا جائے۔“ [صحیح، رواہ ابوداؤد]