❮
❯
حدیث نمبر: 4900
وَعَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ أَبِي: انْطَلَقْتُ فِي وَفْدِ بَنِي عَامِرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا: أَنْتَ سَيِّدُنَا، فَقَالَ: "السَّيِّدُ اللَّهُ "فَقُلْنَا وَأَفْضَلُنَا فَضْلًا، وَأَعْظَمُنَا طَوْلًا. فَقَالَ: "قُولُوا قَوْلَكُمْ، أَوْ بَعْضَ قَوْلِكُمْ، وَلَا يَسْتَجْرِيَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ.
الشیخ عبدالستار الحماد

مطرف بن عبداللہ بن شخیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ (اپنے والد رضی اللہ عنہ سے) بیان کرتے ہیں، میں بنو عامر کے وفد میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو ہم نے عرض کیا: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے سید ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”سید تو اللہ ہے۔“ پھر ہم نے عرض کیا: آپ فضیلت میں ہم سے افضل ہیں اور ہم سے عظیم تر ہیں۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو کہہ رہے ہو وہ کہو یا اپنی بات کا کچھ حصہ کہو اور شیطان تمہیں (باتیں بنانے پر) دلیر نہ بنا دے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ احمد وابوداؤد۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الآداب / حدیث: 4900
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (25/4ح 16420) و أبو داود (4806)»