مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(سَنُعْطِيكَ جَرْوَ النَّاقَةِ) باب: ہم تجھے اونٹنی کے بچّے دینگے
حدیث نمبر: 4886
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَجُلًا اسْتَحْمَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي حَامِلُكَ عَلَى وَلَدِ نَاقَةٍ، فَقَالَ: مَا أَصْنَعُ بِوَلَدِ النَّاقَةِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "وَهَلْ تَلِدُ الْإِبِلُ إِلَّا النُّوقُ ؟ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سواری طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «إِنِّي حَامِلُكَ عَلَى وَلَدِ النَّاقَةِ» ”میں تمہیں اونٹنی کے بچے پر سوار کروں گا۔“ اس نے عرض کیا: میں اونٹنی کے بچے کا کیا کروں گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «وَهَلْ تَلِدُ الْإِبِلَ إِلَّا النُّوقُ؟» ”اونٹنیاں ہی اونٹ کو جنم دیتی ہیں۔“ [اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی وابوداؤد]۔