مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(الاهْتِمَامُ بِقَوْلِ الصِّدْقِ فِي الهَزْلِ أَيْضًا) باب: ہنسی مذاق میں بھی سچ بولنے کا اہتمام
حدیث نمبر: 4885
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ تُدَاعِبُنَا. قَالَ: "إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ تو ہم سے خوش طبعی کر لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں حق بات ہی کہتا ہوں۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔