مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(عَدَمُ الْفَرَحِ بِمُصِيبَةِ أَحَدٍ) باب: کسی کی مصیبت پر خوش نہ ہوا جائے
حدیث نمبر: 4856
وَعَنْ وَاثِلَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُظْهِرِ الشَّمَاتَةَ لِأَخِيكَ فَيَرْحَمَهُ اللَّهُ وَيَبْتَلِيَكَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”«لَا تُظْهِرِ الشَّمَاتَةَ لِأَخِيكَ، فَيَرْحَمَهُ اللَّهُ وَيَبْتَلِيَكَ» اپنے (مسلمان) بھائی (کے مصیبت میں مبتلا ہونے) پر خوشی کا اظہار نہ کر، ممکن ہے اللہ اس پر رحم فرما دے اور تمہیں (اس مصیبت میں) مبتلا کر دے۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے روایت کیا ہے اور انہوں نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن غریب ہے، اس کی سند ضعیف ہے، رواہ الترمذی۔