حدیث نمبر: 4849
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( لَا تَلَاعَنُوا بِلَعْنَةِ اللَّهِ ، وَلَا بِغَضَبِ اللَّهِ، وَلَا بِجَهَنَّمَ ". وَفِي رِوَايَةٍ "وَلَا بِالنَّارِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے کو ایسے نہ کہو: تم پر اللہ کی لعنت ہو، تم پر اللہ کا غضب ہو اور تم جہنم میں جاؤ۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”ایسے بھی نہ کہو: تم (جہنم کی) آگ میں جاؤ۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی وابوداؤد۔