حدیث نمبر: 4848
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَكُونُ الْمُؤْمِنُ لَعَّانًا ". وَفِي رِوَايَةٍ: "لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يَكُونَ لَعَّانًا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مومن لعنت کرنے والا نہیں ہوتا۔“ ایک دوسری روایت میں ہے: ”مومن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ لعنت کرنے والا ہو۔“ (اسنادہ حسن، رواہ الترمذی)