مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(تَعَاوُنُ رُوحِ الْقُدُسِ فِي الدِّفَاعِ عَنِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں روح القدس کا تعاون
حدیث نمبر: 4791
وَعَنْهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِحَسَّانَ: "إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ لَا يَزَالُ يُؤَيِّدُكَ مَا نَافَحْتَ عَنِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ". وَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ.: "هَجَاهُمْ حَسَّانُ فَشَفَى وَاشْتَفَى ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حسان رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہوئے سنا: ”جب تک تم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دفاع میں مشرکین کی ہجو کرتے رہتے ہو اس وقت تک جبرائیل علیہ السلام تمہاری مدد کرتے رہتے ہیں۔“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”حسان نے ان کی ہجو بیان کی اور مسلمانوں کو سکون پہنچایا اور خود بھی سکون پایا۔“ رواہ مسلم۔