حدیث نمبر: 4777
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ - أَوْ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لِأَبِي مَسْعُودٍ -: مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي ( زَعَمُوا ؟ ) قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ: إِنَّ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ حُذَيْفَةُ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ سے یا ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ نے ابومسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: تم نے لفظ «زَعَمُوا» ”لوگوں کا خیال ہے“ کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا فرماتے ہوئے سنا؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آدمی کا ایسے انداز میں گفتگو کرنا برا ہے۔“ ابوداؤد، اور انہوں نے کہا: ابوعبداللہ سے مراد حذیفہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ صحیح، رواہ ابوداؤد۔