حدیث نمبر: 4759
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أُتِيَ بِالْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ وُلِدَ، فَوَضَعَهُ عَلَى فَخِذِهِ فَقَالَ: "مَا اسْمُهُ ؟ "قَالَ: فُلَانٌ. قَالَ: "لَا، لَكِنِ اسْمُهُ الْمُنْذِرُ "مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ منذر بن ابی اسید جب پیدا ہوئے تو انہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اپنی ران پر رکھا اور فرمایا: ”اس کا نام کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: فلاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس کا نام منذر ہے۔“ متفق علیہ۔