مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(الْقِيَامُ لِلِاسْتِقْبَالِ عَمَلُ الْعَجَمِ) باب: استقبال کے لئے کھڑا ہونا عجمیوں کا عمل
حدیث نمبر: 4700
وَعَن أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئًا عَلَى عَصًا فَقُمْنَا فَقَالَ: «لَا تَقُومُوا كَمَا يَقُومُ الْأَعَاجِمُ يُعَظِّمُ بَعْضهَا بَعْضًا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لاٹھی کا سہارا لے کر باہر تشریف لائے تو ہم آپ کی خاطر کھڑے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم ایسے نہ کھڑے ہوا کرو جیسے عجمی لوگ ایک دوسرے کی تعظیم میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔