وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ وَعِنْدَهُ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ. فَقَالَ الْأَقْرَعُ: إِنَّ لِي عَشَرَةً مِنَ الْوَلَدِ مَا قَبَّلْتُ مِنْهُمْ أَحَدًا، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ قَالَ: "مَنْ لَا يَرْحَمْ لَا يُرْحَمْ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ أَبِي هُرَيْرَةَ: "أَثَمَّ لُكَعُ "فِي "بَابِ مَنَاقِبِ أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ "إِنْ شَاءَ تَعَالَى. وَذَكَرَ حَدِيثَ أُمِّ هَانِئٍ فِي "بَابِ الْإِيمَانِ ".ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا بوسہ لیا، اس وقت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ بھی آپ کے پاس تھے، اقرع رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میرے دس بچے ہیں، میں نے ان میں سے کسی کا بوسہ نہیں لیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (تعجب سے) اس کی طرف دیکھا، پھر فرمایا: ”جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“ متفق علیہ۔ اور ہم ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: «أَثَمَّ لُكَعُ؟» باب مناقبِ اہل بیتِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وعلیہم اجمعین میں ان شاء اللہ تعالیٰ ذکر کریں گے، جبکہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث باب الامان میں ذکر کی گئی ہے۔