حدیث نمبر: 4669
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي، فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ: "مَنْ ذَا ؟ "فَقُلْتُ: أَنَا . فَقَالَ: "أَنَا ! أَنَا ! "كَأَنَّهُ كَرِهَهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں اپنے والد کے ذمہ قرض کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے؟“ میں نے کہا: میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں، میں۔“ گویا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ناپسند فرمایا۔ متفق علیہ۔