مشكوة المصابيح
كتاب الرؤيا— كتاب الرؤيا
(رُؤْيَا عَجِيبَةٌ لِأَبِي خُزَيْمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: ابوخزیمہ رضی اللہ عنہ کا عجیب خواب
حدیث نمبر: 4624
وَعَنِ ابْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي خُزَيْمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - أَنَّهُ رَأَى فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، أَنَّهُ سَجَدَ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَاضْطَجَعَ لَهُ وَقَالَ: "صَدِّقْ رُؤْيَاكَ "فَسَجَدَ عَلَى جَبْهَتِهِ. رَوَاهُ فِي "شَرْحِ السُّنَّةِ ". وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ أَبِي بَكْرَةَ: كَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ. فِي بَابِ: "مَنَاقِبِ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "الشیخ عبدالستار الحماد
ابنِ خزیمہ بن ثابت اپنے چچا ابو خزیمہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے خواب دیکھا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا ہے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی خاطر لیٹ گئے اور فرمایا: ”اپنا خواب سچا کر دکھاؤ۔“ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا۔ سندہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ اور ہم ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”گویا وہ میزان ہے جو آسمان سے نازل ہوئی۔“ باب مناقبِ ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما میں ذکر کریں گے۔