مشكوة المصابيح
كتاب الرؤيا— كتاب الرؤيا
(رُؤْيَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِوَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ فِي الْمَنَامِ) باب: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ورقہ بن نوفل کو خواب میں دیکھنا
حدیث نمبر: 4623
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَرَقَةَ، فَقَالَتْ لَهُ خَدِيجَةُ: إِنَّهُ كَانَ قَدْ صَدَّقَكَ، وَلَكِنْ مَاتَ قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُرِيتُهُ فِي الْمَنَامِ، وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ بِيضٌ، وَلَوْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ كَانَ عَلَيْهِ لِبَاسٌ غَيْرُ ذَلِكَ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ورقہ بن نوفل کے بارے میں دریافت کیا گیا تو خدیجہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصدیق کر دی تھی لیکن وہ آپ کے اعلانِ نبوت سے پہلے فوت ہو گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مجھے خواب میں دکھایا گیا، اس پر سفید کپڑے تھے اور اگر وہ جہنمی ہوتا تو اس پر کوئی اور لباس ہوتا۔“ سندہ ضعیف، رواہ احمد و الترمذی۔