عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جُنُبٌ، فَأَخَذَ بِيَدِي، فَمَكَثْتُ مَعَهُ حَتَّى قَعَدَ، فَانْسَلَلْتُ، فَأَتَيْتُ الرَّحْلَ، فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ جِئْتُ، وَهُوَ قَاعِدٌ فَقَالَ: "أَيْنَ كُنْتَ يَا أَبَا هِرٍّ ؟ "فَقُلْتُ لَهُ. فَقَالَ: "سُبْحَانَ اللَّهِ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجَسُ ". هَذَا لَفْظُ الْبُخَارِيِّ، وَلِمُسْلِمٍ مَعْنَاهُ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ: فَقُلْتُ لَهُ: لَقَدْ لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ، فَكَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَكَ حَتَّى أَغْتَسِلَ. وَكَذَا الْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى.ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجھ سے ملاقات ہوئی اور میں اس وقت جنبی تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چلنا شروع کیا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ گئے تو میں وہاں سے چپکے سے اٹھا اور گھر آ کر غسل کر کے پھر خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہیں تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ابوہریرہ! تم کہاں تھے؟“ میں نے عرض کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ! مومن نجس نہیں ہوتا۔“ یہ بخاری کے الفاظ ہیں اور مسلم کی روایت بھی اس کے ہم معنی ہے اور انہوں نے ”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا“ کے بعد درج ذیل کا اضافہ نقل کیا ہے: ”جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے ملے تو میں جنبی تھا، پس میں نے غسل کیے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم نشین ہونا ناپسند کیا۔“ بخاری کی دوسری روایت بھی اسی طرح ہے۔ متفق علیہ۔