مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(فِي بَدَايَةِ الإِسْلَامِ كَانَتِ الأَحْكَامُ تَتَغَيَّرُ) باب: ابتداء اسلام میں احکامات میں تبدیلی ہوتی رہی ہے
حدیث نمبر: 450
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَتِ الصَّلَاةُ خَمْسِينَ، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ سَبْعَ مَرَّاتٍ، وَغَسْلُ الْبَوْلِ مِنَ الثَّوْبِ سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُ حَتَّى جُعِلَتِ الصَّلَاةُ خَمْسًا، وَغُسْلُ الْجَنَابَةِ مَرَّةً ، وَغَسْلُ الثَّوْبِ مِنَ الْبَوْلِ مَرَّةً. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نمازیں پچاس تھیں، غسل جنابت سات مرتبہ تھا، اور کپڑے سے پیشاب دھونا بھی سات مرتبہ تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل (تخفیف کے لیے اپنے رب سے) سوال کرتے رہے حتیٰ کہ نمازیں پانچ، غسل جنابت ایک مرتبہ اور پیشاب کی وجہ سے کپڑے کا دھونا ایک مرتبہ کر دیا گیا۔ ضعیف۔