مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(أَحْكَامُ وَمَسَائِلُ غُسْلِ الجَنَابَةِ) باب: غسل جنابت کے احکام و مسائل
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَجِدُ الْبَلَلَ وَلَا يَذْكُرُ احْتِلَامًا. قَالَ: "يَغْتَسِلُ "وَعَنِ الرَّجُلِ يَرَى أَنَّهُ قَدِ احْتَلَمَ وَلَا يَجِدُ بَلَلًا. قَالَ: "لَا غُسْلَ عَلَيْهِ "قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ تَرَى ذَلِكَ غُسْلٌ ؟ قَالَ: "نَعَمْ، إِنَّ النِّسَاءَ شَقَائِقُ الرِّجَالِ "رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ. وَرَوَى الدَّارِمِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ، إِلَى قَوْلِهِ: "لَا غُسْلَ عَلَيْهِ ".عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس آدمی کے متعلق مسئلہ دریافت کیا گیا جو (اپنے جسم یا کپڑوں پر) نمی پاتا ہے لیکن اسے احتلام یاد نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ غسل کرے گا۔“ اور پھر اس شخص کے متعلق مسئلہ دریافت کیا گیا جو سمجھتا ہے کہ اسے احتلام ہوا ہے لیکن وہ کوئی نمی نہیں پاتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر غسل لازم نہیں۔“ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا آپ عورت پر بھی یہ غسل واجب سمجھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، کیونکہ عورتیں بھی (تخلیق و طبع میں) مردوں کی طرح ہیں۔“ ترمذی، ابوداؤد، دارمی اور ابن ماجہ نے «لَا غُسْلَ عَلَيْهِ» ”اس پر غسل لازم نہیں۔“ تک روایت کیا ہے۔ ضعیف۔