مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(اغْتِسَالُ الزَّوْجَيْنِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ) باب: میاں بیوی کا ایک ہی برتن سے غسل کرنا
حدیث نمبر: 440
وَعَنْ مُعَاذَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَتْ عَائِشَةُ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ بَيْنِي وَبَيْنَهُ ، فَيُبَادِرُنِي، حَتَّى أَقُولَ: دَعْ لِي دَعْ لِي. قَالَتْ: وَهُمَا جُنُبَانِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
معاذہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں، عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے، جو کہ ہمارے درمیان ہوتا تھا، غسل کیا کرتے تھے، آپ مجھ سے جلدی فرماتے تھے حتیٰ کہ میں کہتی: میرے لیے (پانی) رہنے دیں، میرے لیے رہنے دیں، جبکہ وہ دونوں جنبی ہوتے تھے۔ [متفق علیہ]